مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عشرہ فجر کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر میں حاضر ہوکر ان کے اعلی اصولوں اور اہداف کے ساتھ تجدید عہد کیا۔
اطلاعات کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری، ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈروں، وزارت دفاع اور مسلح افواج کے بعض اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر میں حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور قبر مطہر پرپھول نچھاور کئے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی 43 سالگرہ اور عشرہ فجر کے ساتویں دن مسلح افواج کے کمانڈروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہوکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ